کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مکہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا بیان کہ حجر اسود کی زبان قیامت میں ہو گی، نہ کہ دنیا میں
حدیث نمبر: 3712
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْجَحْدَرِيُّ ، حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَيَبْعَثَنَّ اللَّهُ هَذَا الرُّكْنَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ لَهُ عَيْنَانِ يُبْصِرُ بِهِمَا ، وَلِسَانٌ يَنْطِقُ بِهِ يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ بِحَقٍّ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس حجر اسود کو ضرور ایسی حالت میں اٹھائے گا کہ اس کی دو آنکھیں ہو گی، جن کی مدد سے وہ دیکھتا ہو گا اور ایک زبان ہو گی، جس کی مدد سے وہ کلام کرتا ہو گا اور یہ ہر اس شخص کے بارے میں حق کے ہمراہ گواہی دے گا، جس نے اس کا استلام کیا تھا ۔“