کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مکہ کے فضائل کا بیان - اس بات کی تصدیق کہ حجر اسود کو چھونے والے کے حق میں قیامت کے دن گواہی کے لیے زبان ہو گی
حدیث نمبر: 3711
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى بِالْمَوْصِلِ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ أَبُو زَيْدٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنَّ لِهَذَا الْحَجَرِ لِسَانًا وَشَفَتَيْنِ يَشْهَدُ لِمَنِ اسْتَلَمَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِحَقٍّ " .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” (قیامت کے دن) اس حجر اسود کی ایک زبان اور دو ہونٹ ہوں گے اور یہ قیامت کے دن ہر اس شخص کے بارے میں حق کے ہمراہ گواہی دے گا، جس نے اس کا استلام کیا تھا ۔“