کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: مکہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا بیان کہ رکن اور مقام جنت کے یاقوتوں میں سے دو یاقوت ہیں
حدیث نمبر: 3710
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ بِسْطَامٍ بِالْبَصْرَةَ ، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، حَدَّثَنَا رَجَاءُ بْنُ صُبَيْحٍ الْحَرَشِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسَافِعُ بْنُ شَيْبَةَ الْحَجَبِيُّ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ وَهُوَ مُسْنِدٌ ظَهْرَهُ إِلَى الْكَعْبَةِ : " الرُّكْنُ وَالْمَقَامُ يَاقُوتَتَانِ مَنْ يَوَاقِيتِ الْجَنَّةِ ، وَلَوْلا أَنَّ اللَّهَ طَمَسَ عَلَى نُورِهِمَا لأَضَاءَتَا مَا بَيْنَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ " .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: آپ نے اپنی پشت خانہ کعبہ کے ساتھ لگائی ہوئی تھی۔ ” حجر اسود اور مقام ابراہیم دونوں جنت کے یواقیت میں سے یاقوت ہیں اگر اللہ تعالیٰ نے ان کے نور پر پردہ نہ ڈالا ہوتا، تو یہ مشرق اور مغرب کے درمیان کی جگہ کو روشن کر دیتے ۔“