کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حج و عمرہ کے فضائل کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ جو شخص اللہ کی طرف سے وسعت پائے اور پھر ہر پانچ سال میں ایک بار بیت عتیق کی زیارت نہ کرے، وہ محرومی کا شکار ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3703
أَخْبَرَنَا أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ مَوْلَى ثَقِيفٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنِ الْعَلاءِ بْنِ الْمُسَيَّبِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " قَالَ اللَّهُ : إِنَّ عَبْدًا صَحَّحْتُ لَهُ جِسْمَهُ ، وَوَسَّعْتُ عَلَيْهِ فِي الْمَعِيشَةِ يَمْضِي عَلَيْهِ خَمْسَةُ أَعْوَامٍ لا يَفِدُ إِلَيَّ لَمَحْرُومٌ " .
سیدنا ابوسعید خدری، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میں بندے کے جسم کو تندرست رکھوں اور میں اسے کشادگی عطا کروں اور پھر اس پر پانچ سال گزر جائیں اور وہ میری طرف نہ آئے، تو وہ محروم ہے ۔“