کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حج و عمرہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ بیت عتیق کے طواف کی قدموں سے درجات کی بلندی، نیکیوں کا لکھا جانا اور گناہوں کا مٹنا ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3697
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " مَنْ طَافَ بِالْبَيْتِ أُسْبُوعًا لا يَضَعُ قَدَمًا ، وَلا يَرْفَعُ أُخْرَى ، إِلا حَطَّ اللَّهُ عَنْهُ بِهَا خَطِيئَةً ، وَكَتَبَ لَهُ بِهَا حَسَنَةً ، وَرَفَعَ لَهُ بِهَا دَرَجَةً " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” جو شخص بیت اللہ کا سات مرتبہ طواف کرتا ہے وہ جو بھی قدم رکھتا ہے اور جو بھی قدم اٹھاتا ہے، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے گناہ کو معاف کرتا ہے اس کی وجہ سے اس کی نیکی کو نوٹ کرتا ہے اور اس کی وجہ سے اس کے درجے کو بلند کرتا ہے ۔“