کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: حج و عمرہ کے فضائل کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ جل وعلا اس حج سے بندے کے گزشتہ گناہ معاف کرتا ہے جو بغیر رفث اور فسوق کے ہو
حدیث نمبر: 3694
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ مِسْعَرٍ ، وَسُفْيَانَ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ حَجِّ فَلَمْ يَرْفُثْ ، وَلَمْ يَفْسُقْ رَجَعَ كَمَا وَلَدَتْهُ أُمُّهُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص حج کرے اور اس میں رفث اور فسق نہ کرے، تو جب وہ واپس آتا ہے، تو وہ یوں ہوتا ہے جیسے اس کی والدہ نے اسے جنم دیا تھا (یعنی وہ گناہوں سے مکمل طور پر پاک ہوتا ہے) ۔“