کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو لیلة القدر کو تلاش کرنا چاہے وہ آخری سات راتوں میں اسے تلاش کرے
حدیث نمبر: 3675
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رِجَالا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُرُوا لَيْلَةَ الْقَدْرِ فِي السَّبْعِ الأَوَاخِرِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِنِّي أَرَى رُؤِيَاكُمْ قَدْ تَوَاطَأَتْ عَلَى السَّبْعِ ، فَمَنْ كَانَ مُتَحَرِّيهَا ، فَلِيَتَحَرَّهَا فِي السَّبْعِ الأَوَاخِرِ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کچھ اصحاب کو شب قدر آخری سات راتوں میں دکھائی گئی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے یہ بات نوٹ کی ہے کہ تمہارے خواب سات راتوں کے بارے میں متفق ہیں، تو جس شخص نے اسے تلاش کرنا ہو وہ آخری سات راتوں میں اسے تلاش کرے۔