کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کا بیان کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم اعتکاف کے دوران اپنا سر عائشہ رضی اللہ عنہا کے حجرے میں نکالتے تھے تاکہ وہ اسے سنواریں اور دھوئیں، بغیر مسجد سے باہر نکلے
حدیث نمبر: 3670
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الُوَاحِدِ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْتِينِي وَهُوَ مُعْتَكِفٌ فِي الْمَسْجِدِ حَتَّى يَتَّكِئَ عَلَى عَتَبَةِ بَابِي ، وَأَنَا فِي حُجْرَتِي ، وَسَائِرُهُ فِي الْمَسْجِدِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لاتے تھے۔ آپ نے اس وقت مسجد میں اعتکاف کیا ہوتا تھا یہاں تک کہ آپ میرے دروازے کی چوکھٹ کے ساتھ ٹیک لگا لیتے تھے میں اس وقت اپنے حجرے میں ہوتی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں ہوتے تھے۔