کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کی اجازت کہ معتکف اپنے بال سنوارے اگر اس کے ہوں اور اس کے لیے دوسرے کی مدد لے
حدیث نمبر: 3669
أَخْبَرَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا لَيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، وَعَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : " إِنْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيُدْخِلُ إِلَيَّ رَأْسَهُ وَهُوَ فِي الْمَسْجِدِ مُعْتَكِفٌ فَأُرَجِّلُهُ ، وَكَانَ لا يَدْخُلُ الْبَيْتَ إِلا لِحَاجَتِهِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات اپنا سر میری طرف بڑھا دیتے تھے۔ آپ اس وقت مسجد میں اعتکاف کیے ہوئے ہوتے تھے میں اس میں کنگھی کر دیا کرتی تھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم (صرف) قضائے حاجت کے لیے گھر میں تشریف لاتے تھے۔