کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: اعتکاف اور لیلۃ القدر کا بیان - اس بات کی اجازت کہ عورت اپنے شوہر کے ساتھ مساجد جماعت میں اعتکاف کرے
حدیث نمبر: 3667
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرَادَ الاعْتِكَافَ ، فَاسْتَأْذَنَتْهُ عَائِشَةُ لِتَعْتَكِفَ مَعَهُ ، فَأَذِنَ لَهَا ، فَضَرَبَتْ خِبَاءَهَا ، فَسَأَلَتْهَا حَفْصَةُ أَنْ تَسْتَأْذِنَ لَهَا لِتَعْتَكِفَ مَعَهَا ، فَلَمَّا رَأَتْ ذَلِكَ زَيْنَبُ ضَرَبَتْ مَعَهَا ، وَكَانَتِ امْرَأَةً غَيُورًا ، فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَخْبِيَتَهُنَّ ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا هَذَا ، الْبِرَّ تُرِدْنَ بِهَذَا ؟ " فَتَرَكَ الاعْتِكَافَ حَتَّى أَفْطَرَ مِنْ رَمَضَانَ ، ثُمَّ إِنَّهُ اعْتَكَفَ فِي عِشْرِينَ مِنْ شَوَّالٍ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں۔ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کا ارادہ کیا۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے اجازت مانگی کہ وہ بھی آپ کے ہمراہ اعتکاف کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اجازت دے دی، تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے اپنا خیمہ لگوا لیا۔ سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہا نے آپ سے اجازت مانگی وہ بھی آپ کے ہمراہ اعتکاف کریں جب سیدہ زینب رضی اللہ عنہا نے یہ بات دیکھی، تو انہوں نے بھی اپنا خیمہ ساتھ لگوا لیا وہ مزاج کی تیز خاتون تھیں۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان خواتین کے خیمے دیکھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا ان خواتین نے ان کے ذریعے نیکی کا ارادہ کیا ہے۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعتکاف کو ترک کر دیا، یہاں تک کہ جب رمضان کا مہینہ گزر گیا، تو آپ نے شوال میں بیس (20) دن اعتکاف کیا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصوم / حدیث: 3667
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق بلفظ: «العشر الأول من شوال». فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3659»