کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی روزوں کا بیان - دوسری خبر کا ذکر جو شعبہ کی ہمارے بیان کردہ خبر کے معنی کو واضح کرتی ہے
حدیث نمبر: 3660
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَلاعِيُّ ، بِحِمْصَ ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، وَأَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ ، قَالَ : أُخْبِرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنِّي أَقُولُ : وَاللَّهِ لأَصُومَنَّ النَّهَارَ ، وَلأَقُومَنَّ اللَّيْلَ مَا عِشْتُ ، فَقُلْتُ لَهُ : قَدْ قُلْتُهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَالَ : " فَإِنَّكَ لا تَسْتَطِيعُ ذَلِكَ ، صُمْ ، وَأَفْطِرْ ، وَنَمْ ، وَقُمْ ، وَصُمْ مِنَ الشَّهْرِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ ، فَإِنَّ الْحَسَنَةَ بِعَشْرِ أَمْثَالِهَا ، وَذَلِكَ مِثْلُ صِيَامِ الدَّهْرِ " .
سیدنا عبدالله بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات بتائی گئی کہ میں یہ کہتا ہوں: اللہ کی قسم! میں جب تک زندہ رہا روزانہ روزہ رکھا کروں گا اور روزانہ رات کے وقت نفل پڑھتا رہوں گا، میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں نے یہ بات کہی ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کی استطاعت نہیں رکھ سکو گے تم روزہ رکھ بھی لیا کرو اور چھوڑ بھی دیا کرو۔ سو بھی جایا کرو اور نفل بھی پڑھ لیا کرو۔ ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو نیکی کا بدلہ دس گنا ہوتا ہے تو یہ پورا مہینہ روزے رکھنے کے مترادف ہو گا۔