کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا بیان کہ آدمی کے لیے جائز ہے کہ وہ یہ تین دن ماہ کے کسی بھی دن رکھے
حدیث نمبر: 3654
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، عَنْ شُعْبَةَ ، عَنْ يَزِيدَ الرِّشْكِ ، عَنْ مُعَاذَةَ ، قَالَتْ : قُلْتُ لِعَائِشَةَ " أَكَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ ؟ " ، قَالَتْ : نَعَمْ ، قُلْتُ : " مِنْ أَيِّهِ ؟ " ، قَالَتْ : لَمْ يُبَالِ مِنْ أَيِّهِ صَامَ .
معاذہ نامی خاتون بیان کرتی ہیں: میں نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے میں تین روزے رکھتے تھے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں نے دریافت کیا: کون سے؟ انہوں نے فرمایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس بات کی پرواہ نہیں کرتے تھے کہ آپ کون سے دن میں روزہ رکھ رہے ہیں۔