کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا ذکر کہ اللہ کا فضل ایام بیض کے روزہ داروں کے لیے پورے سال کے روزہ کا اجر لکھتا ہے
حدیث نمبر: 3651
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو الُوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ سِيرِينَ ، سَمِعْتُ عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ الْمِنْهَالِ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ كَانَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْمُرُهُمْ بِصِيَامِ الْبِيضِ ، وَيَقُولُ : " هِيَ صِيَامُ الدَّهْرِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : الْمِنْهَالُ هُوَ ابْنُ مِلْحَانَ الْقَيْسِيُّ ، لَهُ صُحْبَةٌ ، وَلَيْسَ فِي الصَّحَابَةِ مِنْهَالٌ غَيْرُهُ .
عبدالملک بن منہال اپنے والد کا یہ بیان کرتے ہیں: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے۔ وہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روشن دنوں کے روزہ رکھنے کا حکم دیتے تھے۔ آپ یہ فرماتے تھے: یہ ہمیشہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے (یعنی پورا مہینہ روزہ رکھنے کے مترادف ہے)۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): منہال نامی راوی ملحان قیسی کے صاحب زادے ہیں۔ یہ صحابی رسول ہیں صحابہ کرام میں ان کے علاوہ اور کسی کا نام منہال نہیں ہے۔