کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی روزوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص ایام بیض کے روزوں سے زیادہ پر قوی ہو وہ آدھے سال کا روزہ رکھے
حدیث نمبر: 3638
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحِيَى بْنِ زُهَيْرٍ ، بِتُسْتَرَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الُوَلِيدِ الْكَرْخِيُّ ، حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانَ ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مِينَاءٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، يَقُولُ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " يَا عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَمْرٍو ، بَلَغَنِي أَنَّكَ تَصُومُ النَّهَارَ وَتَقُومُ اللَّيْلَ ، فَلا تَفْعَلْ ، فَإِنَّ لِجَسَدِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ، وَإِنَّ لِنَفْسِكَ عَلَيْكَ حَقًّا ، صُمْ وَأَفْطِرْ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ ثَلاثَةَ أَيَّامٍ ، صَوْمُ الدَّهْرِ " ، قَالَ : قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، إِنِّي أَجِدُ قُوَّةً ، قَالَ : " صُمْ صَوْمَ دَاوُدَ ، صُمْ يَوْمًا وَأَفْطِرْ يَوْمًا " ، قَالَ : وَكَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، يَقُولُ : يَا لَيْتَنِي كُنْتُ أَخَذْتُ الرُّخْصَةَ .
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے عبداللہ بن عمرو! مجھے پتہ چلا ہے کہ تم روزانہ نفلی روزہ رکھ لیتے ہو۔ رات بھر نفل پڑھتے رہتے ہو۔ تم ایسا نہ کرو تمہارے جسم کا تم پر حق ہے۔ تمہاری جان کا تم پر حق ہے۔ تم (نفلی) روزہ رکھا بھی کرو اور چھوڑ بھی دیا کرو۔ تم ہر مہینے میں تین روزے رکھ لیا کرو، تو یہ ہمیشہ (یعنی پورا مہینہ) روزہ رکھنے کے مترادف ہو جائے گا۔ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میں قوت کو پاتا ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم سیدنا داؤد علیہ السلام کے طریقے کے مطابق روزہ رکھو۔ تم ایک دن روزہ رکھا کرو اور ایک دن نہ رکھا کرو۔ سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: کاش میں نے رخصت کو اختیار کر لیا ہوتا۔