کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی روزوں کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ عاشوراء کے دن کا کچھ حصہ روزہ رکھا جائے جو اس کے روزہ کی نیت سے غافل رہا
حدیث نمبر: 3619
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْهَمْدَانِيُّ ، حَدَّثَنَا الدَّوْرَقِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي عُبَيْدٍ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ الأَكُوَعِ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ رَجُلا مِنْ أَسْلَمَ يُؤَذِّنُ فِي النَّاسِ : " أَنَّ الِيَوْمَ يَوْمُ عَاشُورَاءَ فَمَنْ أَكَلَ فَلا يَأْكُلْ شَيْئًا بَقِيَّةَ يَوْمِهِ ، وَمَنْ لَمْ يَكُنْ أَكَلَ وَشَرِبَ فَلِيَصُمْ " .
سیدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلم قبیلے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو لوگوں کے درمیان یہ اعلان کرنے کے لیے بھیجا آج عاشورہ کا دن ہے، جس شخص نے کچھ کھا لیا ہو، تو وہ باقی دن کچھ نہ کھائے اور جس شخص نے کچھ نہ کھایا ہو یا کچھ نہ پیا ہو، تو وہ روزہ رکھ لے۔