کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی روزوں کا بیان - اس بات کا بیان کہ دن کا کچھ حصہ روزہ ہو سکتا ہے
حدیث نمبر: 3618
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَكَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ أَسْمَاءِ بْنِ حَارِثَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَهُ إِلَى قَوْمِهِ ، قَالَ : " مُرْ قَوْمَكَ فَلِيَصُومُوا هَذَا الِيَوْمَ " ، قُلْتُ : فَإِنْ وَجَدْتُهُمْ قَدْ طَعِمُوا قَالَ : " فَلِيُتِمُّوا آخِرَ يَوْمِهِمْ " .
سیدنا اسماء بن حارثہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ان کی قوم کی طرف بھیجا اور ارشاد فرمایا: تم ان لوگوں کو یہ ہدایت کرو کہ وہ آج کے دن روزہ رکھیں میں نے دریافت کیا: اگر میں ان لوگوں کو ایسی حالت میں پاؤں کہ وہ کچھ کھا چکے ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ دن کے آخر تک اسے مکمل کریں (یعنی مزید کچھ نہ کھائیں)