کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی روزوں کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس دعوے کو رد کرتا ہے کہ دن کا کچھ حصہ روزہ نہیں ہو سکتا
حدیث نمبر: 3617
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ سُفِيَانَ ، عَنْ حُصَيْنِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ صَيْفِيٍّ الأَنْصَارِيِّ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ عَاشُورَاءَ ، فَقَالَ : " هَلْ مِنْكُمْ أَحَدٌ طَعِمَ الِيَوْمَ ؟ " ، قَالُوا : مِنَّا مَنْ طَعِمَ ، وَمِنَّا مَنْ لَمْ يَطْعَمْ ، فَقَالَ : " مَنْ كَانَ لَمْ يَطْعَمْ مِنْكُمْ ، فَلِيَصُمْ ، وَمَنْ طَعِمَ ، فَلِيُتِمَّ بَقِيَّةَ يَوْمِهِ ، وَآذِنُوا أَهْلَ الْعَرُوضِ ، فَلِيُتِمُّوا بَقِيَّةَ يَوْمِهِمْ " .
سیدنا محمد بن صیفی انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: عاشورہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے۔ آپ نے دریافت کیا: کیا تم میں سے کسی نے آج کچھ کھایا ہے۔ لوگوں نے عرض کی: ہم میں سے کچھ لوگوں نے کچھ کھایا ہے اور کچھ نے کچھ نہیں کھایا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جس نے کچھ نہیں کھایا وہ روزہ رکھ لے اور جس نے کچھ کھا لیا ہے، تو وہ بقیہ دن (کا روزہ مکمل کرے اور نواحی علاقے کے لوگوں کو یہ اطلاع دے دو کہ وہ بقیہ دن کو مکمل کریں (یعنی کچھ نہ کھائیں)