کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: جمعہ کے دن روزہ رکھنے کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ جمعہ کے دن اور رات کو روزہ اور قیام کے لیے مخصوص کیا جائے
حدیث نمبر: 3613
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَخُصُّوا يَوْمَ الْجُمُعَةِ بِصِيَامٍ مِنْ بَيْنِ الأَيَّامِ ، وَلا تَخُصُّوا لَيْلَةَ الْجُمُعَةِ بِقِيَامٍ مِنْ بَيْنِ اللَّيَالِي " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” باقی دنوں کے درمیان جمعہ کے دن کو روزے کے لیے مخصوص نہ کرو اور باقی راتوں کے درمیان جمعہ کی رات کو نوافل ادا کرنے کے لیے مخصوص نہ کرو ۔“