کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: یومِ عرفہ کے روزے کا بیان - اس بات کا ذکر جو آدمی کے لیے مستحب ہے کہ عرفات میں عرفہ کے دن روزہ سے اجتناب کرے تاکہ وہ دعا کے لیے زیادہ قوی ہو
حدیث نمبر: 3604
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي نُجَيْحٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : سُئِلَ ابْنُ عُمَرَ عَنْ صَوْمِ يَوْمِ عَرَفَةَ ، قَالَ : " حَجَجْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبَى بَكْرٍ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُمَرَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ فَلَمْ يَصُمْهُ ، وَأَنَا لا أَصُومُهُ ، وَلا آمُرُ بِهِ ، وَلا أَنْهَى عَنْهُ " .
عبداللہ بن ابونجیح اپنے والد کا بیان نقل کرتے ہیں۔ میں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے عرفہ کے دن روزہ رکھنے کے بارے میں دریافت کیا: تو انہوں نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حج کیا ہے۔ آپ نے اس دن روزہ نہیں رکھا میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا انہوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا۔ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا ہے۔ انہوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا۔ میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا ہے۔ انہوں نے بھی یہ روزہ نہیں رکھا، تو میں بھی یہ روزہ نہیں رکھوں گا اور نہ ہی اسے رکھنے کا حکم دوں گا، البتہ میں اس سے منع بھی نہیں کروں گا۔