حدیث نمبر: 3601
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَّامُ مِنًى أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ : قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَّامُ مِنًى أَيَّامُ أَكْلٍ وَشُرْبٍ " ، لَفْظَةُ إِخْبَارٍ عَنِ اسْتِعْمَالِ هَذَا الْفِعْلِ مُرَادُهَا الزَّجْرُ عَنْ ضِدِّهِ ، وَهُوَ صَوْمُ أَيَّامِ مِنًى ، فَقَيَّدَ بِالزَّجْرِ عَنْ صَوْمِ هَذِهِ الأَيَّامِ بِلَفْظِ الأَمْرِ بِالأَكْلِ وَالشُّرْبِ فِيهِمَا .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” منی کے دن کھانے پینے کے دن ہیں ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ” منی کے دن کھانے پینے کے دن ہیں “ اس میں لفظی طور پر اس فعل پر عمل کرنے کی اطلاع دی گئی ہے لیکن اس سے مراد اس کے متضاد سے منع کرنا ہے اور وہ متضاد منی کے مخصوص دنوں میں روزہ رکھنا ہے، تو یہاں آپ نے ان ایام میں روزہ رکھنے کی ممانعت کو ان دنوں میں کھانے اور پینے کے حکم کے الفاظ کے ہمراہ مقیر (یعنی بیان) کیا ہے۔
حدیث نمبر: 3602
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَّامُ التَّشْرِيقِ أَيَّامُ طَعْمٍ وَذِكْرٍ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَيَّامُ طَعْمٍ " ، لَفْظَةُ إِخْبَارٍ مُرَادُهَا الزَّجْرُ عَنْ صِيَامِ أَيَّامِ التَّشْرِيقِ ، فَزَجَرَ عَنْ صِيَامِ هَذِهِ الأَيَّامِ بِلَفْظِ إِبَاحَةِ الأَكْلِ فِيهَا ، فَقَالَ : " أَيَّامُ طَعْمٍ " ، وَقَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " وَذِكْرٍ " قَصَدَ بِهِ النَّدْبَ وَالإِرْشَادَ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” ایام تشریق کھانے پینے اور ذکر کرنے کے دن ہیں ۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ” کھانے کے دن ہیں۔ یہ لفظی طور پر اطلاع ہے۔ اس سے مراد ایام تشریق میں روزہ رکھنے کی ممانعت ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان دنوں میں کھانے کے مباح ہونے کے الفاظ کے ذریعے ان ایام میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے اور یہ ارشاد فرمایا ہے کہ ” کھانے کے دن ہیں “ اور جبکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان کہ ” ذکر کرنے کے دن ہیں ۔“ اس کے ذریعے آپ نے استحباب اور رہنمائی مراد لی ہے۔