کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزہ شک کے دن کے بیان میں فصل - اس بات کی اجازت کہ آدمی اس دن روزہ رکھے جس میں شک ہو کہ وہ رمضان کا ہے یا شعبان کا، اگر لوگوں پر ہلال کی رؤیت مشتبہ ہو
حدیث نمبر: 3597
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ السَّامِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحِيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَ : وَأَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ دِينَارٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوَا الْهِلالَ ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ ، إِلا أَنْ يُغَمَّ عَلَيْكُمْ ، فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” تم لوگ اس وقت تک روزہ رکھنا شروع نہ کرو جب تک پہلی کا چاند نہ دیکھ لو اور اس وقت تک عیدالفطر نہ کرو جب تک اسے دیکھ نہ لو، البتہ اگر تم پر بادل چھایا ہوا ہو، تو حکم مختلف ہے، اگر تم پر بادل چھایا ہوا ہو، تو تم گنتی پوری کر لو۔“