کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزہ شک کے دن کے بیان میں فصل - اس بات کا بیان کہ جو شخص اس دن روزہ رکھے جس میں شک ہو کہ وہ شعبان کا ہے یا رمضان کا، وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے اس سے منع کرنے کے علم ہونے کے باوجود گناہگار اور نافرمان ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3595
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مُصْعَبٍ السِّنْجِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ الْكِنْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الأَحْمَرُ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ قَيْسٍ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ صِلَةَ بْنِ زُفَرَ ، قَالَ : كُنَّا عِنْدَ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ فَأُتِيَ بِشَاةٍ مَصْلِيَّةٍ ، فَقَالَ : " كُلُوا " ، فَتَنَحَّى بَعْضُ الْقَوْمِ ، وَقَالَ : إِنِّي صَائِمٌ ، فَقَالَ عَمَّارُ بْنُ يَاسِرٍ : " مَنْ صَامَ الِيَوْمَ الَّذِي يَشُكُّ فِيهِ فَقَدْ عَصَى أَبَا الْقَاسِمِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ " .
صلہ بن زفر بیان کرتے ہیں: ہم لوگ سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے پاس موجود تھے وہاں ایک بھنی ہوئی بکری لائی گئی، انہوں نے فرمایا: تم لوگ کھانا کھاؤ، تو ایک شخص پیچھے ہٹ گیا اس نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے، تو سیدنا عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جو شخص ایسے دن میں روزہ رکھے جس کے بارے میں اسے شک ہو، تو اس نے سیدنا ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی نافرمانی کی۔