کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزہ شک کے دن کے بیان میں فصل - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اس دن روزہ رکھے جس میں شک ہو کہ وہ شعبان کا ہے یا رمضان کا
حدیث نمبر: 3593
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدُ بْنُ مُسَرْهَدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عُلَيَّةَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّمَا الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ فَلا تَصُومُوا حَتَّى تَرَوْهُ ، وَلا تُفْطِرُوا حَتَّى تَرَوْهُ ، فَإِنْ أُغْمِيَ عَلَيْكُمْ فَاقْدُرُوا لَهُ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے، اگر تم اس وقت تک روزے رکھنا شروع نہ کرو جب تک (پہلی کے چاند کو) نہیں دیکھ لیتے اور اس وقت تک عیدالفطر نہ کرو جب تک اسے دیکھ نہیں لیتے اور اگر تم پر بادل چھائے ہوئے ہوں، تو تم گنتی پوری کر لو ۔“