حدیث نمبر: 3574
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ الشَّيْبَانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمِنْهَالِ الضَّرِيرُ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لا تُوَاصِلُوا " ، قَالُوا : فَإِنَّكَ تُوَاصِلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ ؟ قَالَ : " إِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ ، إِنَّ رَبِّي يُطْعِمُنِي وَيَسْقِينِي " .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم لوگ صوم وصال نہ رکھو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ بھی، تو صوم وصال رکھتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تمہاری مانند نہیں ہوں۔ میرا پروردگار مجھے کھلا دیتا ہے اور پلا دیتا ہے۔
حدیث نمبر: 3575
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الأَزْدِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ ، عَنِ الزُهْرِيِّ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : " لا تُوَاصِلُوا " ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، أَنَّكَ تُوَاصِلُ ؟ فَقَالَ : " إِنِّي لَسْتُ مِثْلَكُمْ ، إِنِّي أَبِيتُ يُطْعِمُنِي رَبِّي وَيَسْقِينِي " ، فَلَمْ يَنْتَهُوا عَنِ الُوِصَالِ ، فَوَاصَلَ بِهِمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَيْنِ وَلَيْلَتَيْنِ ، ثُمَّ رَأَوَا الْهِلالَ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " لَوْ تَأَخَّرَ الْهِلالُ لَزِدْتُكُمْ " ، كَالْمُنَكِّلِ لَهُمْ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” تم لوگ صوم وصال نہ رکھو لوگوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ بھی، تو صوم وصال رکھتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں تمہاری مانند نہیں ہوں میں ایسی حالت میں رات بسر کرتا ہوں کہ میرا پروردگار مجھے کھلا بھی دیتا ہے۔ اور پلا بھی دیتا ہے۔ لوگ صوم وصال رکھنے سے باز نہیں آئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو دن اور دو راتوں تک انہیں صوم وصال رکھوایا۔ پھر لوگوں نے پہلی کا چاند دیکھ لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر پہلی کا چاند نظر آنے میں تاخیر ہوتی، تو میں مزید تم سے یہ روزے رکھواتا، گویا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سرزنش کی ۔“