کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزہ دار کے لیے حجامت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ خالد الحذاء نے عاصم کی ہمارے بیان کردہ روایت میں مخالفت کی
حدیث نمبر: 3534
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ يُوسُفَ ، حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الُوَهَّابِ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنْ أَبِي قِلابَةَ ، عَنْ أَبِي الأَشْعَثِ الصَّنْعَانِيِّ ، عَنْ شَدَّادِ بْنِ أَوْسٍ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْبَقِيعِ زَمَانَ الْفَتْحِ ، فَنَظَرَ إِلَى رَجُلٍ يَحْتَجِمُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَفْطَرَ الْحَاجِمُ وَالْمَحْجُومُ " .
سیدنا شداد بن اوس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بقیع کی طرف جا رہا تھا۔ یہ فتح کے زمانے کی بات ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا جو پچھنے لگوا رہا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: پچھنے لگانے والے اور لگوانے والے کا روزہ ٹوٹ گیا۔