کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزوں کی قضا کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو شخص نفلی روزہ رکھنے کی نیت کرے پھر افطار کرے اسے اس کی قضائی کرنی ہو گی
حدیث نمبر: 3517
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَمْلاهُ عَلَيْنَا ، حَدَّثَنِي جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ عَمْرَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : أَصْبَحْتُ أَنَا وَحَفْصَةُ ، صَائِمَتَيْنِ مُتَطَوِّعَتَيْنِ ، فَأُهْدِيَ لَنَا طَعَامٌ ، فَأَفْطَرْنَا ، فَقَالَ َرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " صُومَا مَكَانَهُ يَوْمًا آخَرَ " .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ایک مرتبہ میں نے اور حفصہ نے نفلی روزہ رکھا ہوا تھا۔ ہمیں تحفے کے طور پر کھانا بھیجا گیا، تو ہم نے روزہ ختم کر دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اس کی جگہ کسی دوسرے دن روزہ رکھ لینا ۔“