کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس منع کیے گئے عمل کو کیا
حدیث نمبر: 3488
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، قَالَ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ ، أُخْبِرْنَا عَنْ عَامِرٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، أَنَّهُ أَتَى عَائِشَةَ ، فَقَالَ : إِنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ يُفْتِينَا أَنَّهُ مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا ، فَلا صِيَامَ لَهُ ، فَمَا تَقُولِينَ لَهُ فِي ذَلِكَ ؟ فَقَالَتْ : " لَقَدْ كَانَ بِلالٌ يَأْتِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيُؤْذِنُهُ لِلصَّلاةِ وَإِنَّهُ لَجُنُبٌ ، فَيَقُومُ ، وَيَغْتَسِلُ ، وَإِنِّي لأَرَى جَرِيَ الْمَاءِ بَيْنَ كَتِفَيْهِ ، ثُمَّ يَظَلُّ صَائِمًا " .
ابوبکر بن عبدالرحمن بیان کرتے ہیں: وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے اور یہ بتایا کہ سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہمیں یہ فتوی دیتے ہیں کہ جو شخص صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہو اس کا روزہ نہیں ہوتا۔ آپ اس بارے میں کیا کہتی ہیں؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے بتایا: سیدنا بلال رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آپ کو نماز کے لیے بلانے آتے تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے۔ پھر آپ اٹھ کر غسل کرتے تھے اور میں آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان پانی کو بہتا ہوا دیکھ رہی ہوتی تھی، لیکن پھر بھی آپ روزہ رکھ لیتے تھے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصوم / حدیث: 3488
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرطهما
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3479»