کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: جنابت کی حالت میں روزہ رکھنے کا بیان - اس بات کا بیان کہ ابو ہریرہ نے یہ خبر فضل بن عباس سے سنی
حدیث نمبر: 3486
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ خُزَيْمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا بُنْدَارٌ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحِيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ هِشَامٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ ، يَقُولُ : " مَنْ أَصْبَحَ جُنُبًا فَلا يَصُومُ " ، قَالَ : فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَأَبُوهُ ، حَتَّى دَخَلا عَلَى أُمِّ سَلَمَةَ ، وَعَائِشَةَ ، فَكِلاهُمَا قَالَتْ : " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصْبِحُ جُنُبًا ، ثُمَّ يَصُومُ " ، فَانْطَلَقَ أَبُو بَكْرٍ وَأَبُوهُ حَتَّى أَتَيَا مَرُوَانَ ، فَحَدَّثَاهُ ، فَقَالَ : عَزَمْتُ عَلَيْكُمَا لَمَا انْطَلَقْتُمَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَحَدَّثْتُمَاهُ ، فَانْطَلَقَا إِلَى أَبِي هُرَيْرَةَ فَحَدَّثَاهُ ، فَقَالَ : هُمَا أَعْلَمُ ، أَخْبَرَنَا بِهِ الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ .
عبدالملک بن ابوبکر اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ انہوں نے سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا جو شخص صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہو وہ روزہ نہ رکھے (راوی کہتے ہیں:) (ابوبکر نامی راوی اور ان کے والد گئے اور سیده ام سلمہ رضی اللہ عنہا اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے (اور ان سے اس بارے میں دریافت کیا)، تو ان دونوں نے یہ بات بیان کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بعض اوقات صبح صادق کے وقت جنابت کی حالت میں ہوتے تھے، لیکن آپ پھر بھی روزہ رکھ لیتے تھے۔ پھر ابوبکر نامی راوی اور ان کے والد مروان کے پاس آئے اور اسے یہ حدیث بیان کی، تو وہ بولا: میں آپ دونوں کو تاکید کرتا ہوں کہ جب آپ دونوں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے پاس جائیں، تو انہیں بھی یہ بات بیان کریں پھر یہ دونوں سیدنا ابوہریرہ رضی الله عنہ کے پاس گئے اور انہیں یہ بات بیان کی، تو انہوں نے فرمایا: وہ خواتین زیادہ علم رکھتی ہیں مجھے اس بارے میں سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا تھا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصوم / حدیث: 3486
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3477»