کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزے کے آداب کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ صائم کو جہالت کرنے والے کے لیے "میں روزہ سے ہوں" دل سے کہنے کا حکم ہے، نہ کہ زبان سے
حدیث نمبر: 3483
أَخْبَرَنَا ابْنُ خُزَيْمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي ذِئْبٍ ، عَنْ عَجْلانَ ، مَوْلَى الْمُشْمَعِلِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " لا تَسَابَّ وَأَنْتَ صَائِمٌ ، وَإِنْ سَابَّكَ أَحَدٌ ، فَقُلْ : إِنِّي صَائِمٌ ، وَإِنْ كُنْتَ قَائِمًا فَاجْلِسْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب تم روزہ رکھے ہوئے ہو، تو کسی کو برا نہ کہو اگر کوئی شخص تمہیں برا کہے، تو تم یہ کہہ دو کہ میں نے روزہ رکھا ہوا ہے اور اگر تم کھڑے ہوئے ہو، تو بیٹھ جاؤ۔“