کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزے کے آداب کا بیان - اس بات سے منع کرنے کا ذکر کہ آدمی اپنا روزہ اس قول و فعل سے توڑے جس میں اللہ کی طاعت نہ ہو
حدیث نمبر: 3481
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ قَحْطَبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبَانَ الْقُرَشِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي عَمْرٍو ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " رُبَّ قَائِمٍ حَظُّهُ مِنْ قِيَامِهِ السَّهَرُ ، وَرُبَّ صَائِمٍ حَظُّهُ مِنْ صِيَامِهِ الْجُوعُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” کئی نوافل ادا کرنے والے ایسے ہیں جن کے (رات کے وقت) قیام کرنے میں صرف جاگنا نصیب ہوتا ہے (اجر و ثواب نہیں ملتا) اور کئی روزہ دار ایسے ہیں جن کا روزے میں سے حصہ صرف بھوکے رہنا ہوتا ہے (انہیں اس کا اجر و ثواب نہیں ملتا) “