کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: چاند دیکھنے کا بیان - اس بات کی اطلاع کہ مہینہ بعض حالات میں تیس دن کا مکمل ہو سکتا ہے
حدیث نمبر: 3455
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذِ بْنِ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ ابْنُ عُمَرَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " الشَّهْرُ هَكَذَا ، الشَّهْرُ هَكَذَا " ، يُثَبِّتُ الثَّلاثَةَ الأُوَلَ بِكُلِّ أَصَابِعِ يَدَيْهِ ، وَالثَّلاثَ الأَوَاخِرَ بِكُلِّ أَصَابِعِ يَدَيْهِ إِلا الآخِرَ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” مہینہ اتنا اور مہینہ اتنا ہوتا ہے ۔“ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تینوں مرتبہ اپنی تمام انگلیوں کو کھلا رکھا اور دوسری مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں ہاتھوں کی تمام انگلیوں کو کھلا رکھا، لیکن تیسری مرتبہ میں نے ایک انگلی کو بند کر لیا (یعنی مہینہ کبھی انتیس دن کا بھی ہوتا ہے)