کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: چاند دیکھنے کا بیان - اس خبر کا ذکر جو علم کی صنعت میں غیر ماہر کو یہ وہم دلاتا ہے کہ رمضان کا مہینہ تیس دن سے کم نہیں ہوتا
حدیث نمبر: 3448
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكْرَةَ ، عَنْ أَبِي بَكْرَةَ ، أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " شَهْرَا عِيدٍ لا يَنْقُصَانِ : رَمَضَانُ وَذُو الْحِجَّةِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : لِهَذَا الْخَبَرِ مَعْنَيَانِ ، أَحَدُهُمَا : أَنَّ شَهْرَا عِيدٍ لا يَنْقُصَانِ فِي الْحَقِيقَةِ ، وَإِنْ نَقْصَا عِنْدَنَا فِي رَأِيِ الْعَيْنِ عِنْدَ الْحَائِلِ بَيْنَنَا وَبَيْنَ رُؤِيَةِ الْهِلالِ لِغَبَرَةٍ أَوْ ضَبَابٍ ، وَالْمَعْنَى الثَّانِي : أَنَّ شَهْرَا عِيدٍ لا يَنْقُصَانِ فِي الْفَضْلِ ، يُرِيدُ أَنَّ عَشْرَ ذِي الْحِجَّةِ فِي الْفَضْلِ كَشَهْرِ رَمَضَانَ ، وَالدَّلِيلُ عَلَى هَذَا قَوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَا مِنْ أَيَّامٍ الْعَمَلُ فِيهَا أَفْضَلُ مِنْ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ " ، قِيلَ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، وَلا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ؟ قَالَ : " وَلا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ " .
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عید کے دو مہینے کم نہیں ہوتے رمضان اور ذوالج۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): اس روایت کے دو مفہوم ہو سکتے ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے: عید کے دو مہینے درحقیقت کم نہیں ہوتے۔ اگرچہ وہ ہمارے نزدیک آنکھ سے دیکھنے کے حوالے سے کم ہو جاتے ہیں۔ اس وقت جب ہمارے اور چاند کو دیکھنے کے درمیان غبار یا بادل وغیرہ رکاوٹ بن جائیں۔ اس کا دوسرا مفہوم یہ ہے: عید کے دو مہینے فضیلت کے حوالے سے کم نہیں ہیں۔ اس سے مراد یہ ہے: ذوالحج کے مہینے کے پہلے عشرے کو فضیلت کے اعتبار سے وہی حیثیت حاصل ہے، جو رمضان کے مہینے کو حاصل ہے اور اس کی دلیل نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے۔ ” کوئی بھی دن ایسے نہیں ہے جن میں عمل کرنا ذوالحج کے پہلے عشرے (میں عمل کرنے) سے زیادہ فضلیت رکھتا ہو۔ عرض کی گئی: یا رسول اللہ! اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کی راہ میں جہاد کرنا بھی نہیں۔
حدیث نمبر: 3449
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الشَّهْرُ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ " .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” مہینہ (کبھی) انتیس (29) دن کا بھی ہوتا ہے۔ “