کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: رمضان کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ اللہ جل وعلا رمضان کے مہینے میں صرف سرکش شیاطین کو جکڑتا ہے، نہ کہ سب کو
حدیث نمبر: 3435
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلاءِ بْنِ كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِذَا كَانَ أَوَّلُ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ ، صُفِّدَتِ الشَّيَاطِينُ مَرَدَةُ الْجِنِّ ، وَغُلِّقَتْ أَبُوَابُ النَّارِ ، فَلَمْ يُفْتَحْ مِنْهَا بَابٌ ، وَفُتِحَتْ أَبُوَابُ الْجَنَّةِ ، فَلَمْ يُغْلَقْ مِنْهَا بَابٌ ، وَمُنَادٍ يُنَادِي : يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَقْبَلْ ، وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ ، وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ مِنَ النَّارِ ، وَذَلِكَ كُلَّ لَيْلَةٍ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” جب رمضان کے مہینے کی پہلی رات آتی ہے، تو شیاطین یعنی سرکش جنوں کو قید کر دیا جاتا ہے۔ جہنم کے دروازوں کو بند کر دیا جاتا ہے ان میں سے کوئی دروازہ کھلا نہیں رہتا۔ جنت کے دروازوں کو کھول دیا جاتا ہے ان میں سے کوئی دروازہ بند نہیں رہتا اور ایک منادی یہ اعلان کرتا ہے اے بھلائی کے خواہش مند آگے آؤ اے برائی کے خواہش مند بچنے کی کوشش کرو اللہ تعالیٰ کی طرف سے کچھ لوگ ہم سے آزاد ہوتے ہیں اور ایسا ہر رات میں ہوتا ہے۔ “