کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: رمضان کی فضیلت کا بیان - اس بات کی تصدیق کہ اللہ جل وعلا رمضان کے روزہ رکھنے والے کو ایمان اور احتساب کے ساتھ مغفرت عطا کرتا ہے
حدیث نمبر: 3432
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ خَلادٍ الْبَاهِلِيُّ ، حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ يَحِيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا ، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : " إِيمَانًا " ، يُرِيدُ بِهِ : إِيمَانًا بِفَرْضِهِ ، " وَاحْتِسَابًا " : يُرِيدُ بِهِ مُخْلِصًا فِيهِ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو شخص ایمان کی حالت میں ثواب کی امید رکھتے ہوئے رمضان کے روزے رکھتا ہے اس کے گزشتہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ایمان کی حالت میں (کے الفاظ سے مراد) یہ ہے: جو شخص ان کی فرضیت پر ایمان رکھتا ہو اور ” ثواب کی امید رکھتے ہوئے “ (کے الفاظ سے مراد یہ ہے) کہ وہ اپنے اس عمل میں مخلص ہو۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الصوم / حدیث: 3432
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3423»