کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزے کی فضیلت کا بیان - اس بات کا ذکر کہ صائم کی افطار کے وقت دعا قبول ہونے کی امید رکھی جاتی ہے
حدیث نمبر: 3428
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ، حَدَّثَنَا فَرَحُ بْنُ رَوَاحَةَ الْمَنْبِجِيُّ ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ ، عَنْ أَبِي الْمُدِلَّةِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " ثَلاثَةٌ لا تُرَدُّ دَعُوَتُهُمُ : الصَّائِمُ حَتَّى يُفْطِرَ ، وَالإِمَامُ الْعَادِلُ ، وَدَعُوَةُ الْمَظْلُومِ " ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ : أَبُو الْمُدِلَّةِ : اسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، مَدَنِيٌّ ثِقَةٌ .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” تین لوگوں کی دعا مسترد نہیں ہوتی روزہ دار شخص جب تک وہ افطاری نہیں کر لیتا اور عادل حکمران اور مظلوم کی دعا۔ “ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:): ابوالمدلہ نامی راوی کا نام عبیداللہ بن عبداللہ ہے وہ مدینہ کا رہنے والا ہے اور ثقہ ہے۔