کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: روزے کی فضیلت کا بیان - اس بات کا بیان کہ باب الریان آخری صائم کے داخل ہونے پر بند ہو جاتا ہے تاکہ کوئی دوسرا اس سے داخل نہ ہو
حدیث نمبر: 3421
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقَطَّانُ ، بِالرَّافِقَةِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَالِسِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سُفِيَانُ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " فِي الْجَنَّةِ بَابٌ يُقَالُ لَهُ : الرَّيَّانُ ، أُعِدَّ لِلصَّائِمِينَ ، فَإِذَا دَخَلَ أُخْرَاهُمْ ، أُغْلِقَ " .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جنت میں ایک دروازہ ہے، جس کا نام ” ریان “ ہے اسے روزہ داروں کے لیے تیار کیا گیا ہے جب ان کا آخری فرد اس میں سے داخل ہو جائے گا، تو اسے بند کر دیا جائے گا۔ “