کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: سوال کرنے اور لینے دینے کے بیان کا باب اور اس سے متعلق بدلہ، تعریف اور شکر گزاری کا بیان - اس خبر کا ذکر جو ہمارے پہلے بیان کردہ خبر کی تاویل کی صحت کو واضح کرتا ہے
حدیث نمبر: 3393
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " وَمَنْ سَأَلَ النَّاسَ مِنْ أَمُوَالِهِمْ ، فَإِنَّمَا يَسْأَلُ جَمْرًا ، فَلِيَسْتَقِلَّ مِنْهُمْ ، أَوْ لِيَسْتَكْثِرْ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ” جو لوگوں سے ان کے مال میں سے مانگتا ہے وہ انگارہ مانگتا ہے اب اس کی مرضی ہے کہ وہ تھوڑا مانگے یا زیادہ مانگے۔ “