کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: ان اوصاف کا بیان جن کے ذریعے تنگدست شخص صدقہ دینے والے کے برابر اجر پا سکتا ہے - اس معروف کی تفصیلات کا ذکر جو مسلمان کے لیے صدقہ ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3380
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ سَلامٍ ، عَنْ أَخِيهِ زَيْدِ بْنِ سَلامٍ ، عَنْ جَدِّهِ أَبِي سَلامٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ فَرُّوخٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ ، تَقُولُ : إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " خَلَقَ اللَّهُ كُلَّ إِنْسَانٍ مِنْ بَنِي آدَمَ عَلَى سِتِّينَ وَثَلاثِ مِائَةِ مَفْصِلٍ ، فَمَنْ كَبَّرَ اللَّهَ ، وَحَمِدَهُ ، وَهَلَّلَ اللَّهَ ، وَسَبِّحَ اللَّهَ ، وَاسْتَغْفَرَ اللَّهَ ، وَعَزَلَ عَظْمًا عَنْ طَرِيقِ النَّاسِ ، وَعَزَلَ حَجَرًا عَنْ طَرِيقِهِمْ ، وَأَمَرَ بِمَعْرُوفٍ ، وَنَهَى عَنْ مُنْكَرٍ عَدَدَ تِلْكَ السِّتِّينَ وَالثَّلاثِ مِائَةٍ ، فَإِنَّهُ يُمْسِي يَوْمَئِذٍ وَقَدْ زَحْزَحَ نَفْسَهُ عَنِ النَّارِ " .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے:اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے تین سو ساٹھ جوڑ بنائے ہیں، تو جو شخص تین سو ساٹھ کی تعداد میں (درج ذیل کام کرتا ہے) وہ «اللہ اکبر» پڑھتا ہے، «الحمداللہ» پڑھتا ہے، «لا اله الا الله» پڑھتا ہے، «سبحان اللہ» پڑھتا ہے، «استغفراللہ» پڑھتا ہے، لوگوں کے راستے سے ہڈی کو ہٹا دیتا ہے، ان کے راستے سے پتھر کو ہٹا دیتا ہے، نیکی کا حکم دیتا ہے اور برائی سے روکتا ہے (وہ یہ سب کام تین سو ساٹھ مرتبہ کر لیتا ہے)، تو وہ شام کے وقت ایسی حالت میں ہوتا ہے، کہ اس نے اپنے آپ کو جہنم سے بچا لیا ہوتا ہے۔