کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کی نفی کہ آدمی کا صدقہ قبول ہو اگر وہ غصب سے ہو
حدیث نمبر: 3366
أَخْبَرَنَا ابْنُ الْجُنَيْدِ ، بِبُسْتَ ، حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ : دَخَلَ ابْنُ عُمَرَ عَلَى ابْنِ عَامِرٍ يَعُودُهُ ، فَقَالَ : يَا ابْنَ عُمَرَ ، أَلا تَدْعُوا لِي ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ : " لا تُقْبَلُ صَلاةٌ إِلا بِطَهُورٍ ، وَلا صَدَقَةٌ مِنْ غُلُولٍ " ، وَقَدْ كُنْتُ عَلَى الْبَصْرَةِ .
مصعب بن سعد بیان کرتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا ابن عامر رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے تشریف لائے انہوں نے فرمایا: اے ابن عمر! آپ میرے لیے دعا نہیں کریں گے، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے۔ ”اللہ تعالیٰ وضو کے بغیر نماز کو قبول نہیں کرتا اور حرام مال میں سے دیئے گے صدقے کو قبول نہیں کرتا اور تم بصرہ کے گورنر رہ چکے ہو (جہاں سے تمہیں آمدن ہوئی تھی) “