کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس خازن کی صفت کا ذکر جو متصدق کے ساتھ اجر میں شریک ہوتا ہے
حدیث نمبر: 3359
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ سَجَّادَةٌ ، حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ ، حَدَّثَنِي بُرَيْدٌ ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ ، عَنْ أَبِي مُوسَى ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " الْخَازِنُ الْمُسْلِمُ الأَمِينُ الَّذِي يُنْفِقُ " ، وَرُبَّمَا قَالَ : " يُعْطِي مَا أُمِرَ ، فَيُعْطِيهِ كَامِلا مُوَفَّرًا طَيِّبَةً بِهِ نَفْسُهُ ، فَيَدْفَعُهُ إِلَى الَّذِي أُمِرَ بِهِ ، أَحَدُ الْمُتَصَدِّقِينَ " .
سیدنا ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” امانت دار مسلمان خزانچی جو خرچ کرتا ہے (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جو کچھ وہ عطا کرتا ہے، جس کا اسے حکم دیا گیا ہے اور وہ اسے کامل طور پر پورا اور اپنی رضا مندی کے ساتھ دیتا ہے اور اس شخص کے سپرد کرتا ہے، جسے دینے کا حکم دیا گیا تھا، تو وہ خزانچی بھی صدقہ کرنے والوں میں سے ایک شمار ہوتا ہے۔ “