کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: نفلی صدقہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ جو صدقہ یا نفقہ دینا چاہے وہ قریبی سے قریبی تر سے شروع کرے
حدیث نمبر: 3342
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلانَ ، بِأَذَنَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحِيَى الزِّمَّانِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ الُوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنَّ رَجُلا يُقَالُ لَهُ : أَبُو مَذْكُورٍ ، دَبَّرَ غُلامًا لَهُ ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُ ، وَكَانَ يُقَالُ لِلْغُلامِ : يَعْقُوبُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " مَنْ يَشْتَرِي هَذَا ؟ " فَاشْتَرَاهُ رَجُلٌ مِنْ بَنِي عَدِيِّ بْنِ كَعْبٍ بِثَمَنِ مِائَةِ دِرْهَمٍ ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " إِذَا كَانَ أَحَدُكُمْ مُحْتَاجًا ، فَلِيَبْدَأْ بِنَفْسِهِ ، فَإِنْ كَانَ لَهُ فَضْلٌ فَبِأَهْلِهِ ، فَإِنْ كَانَ لَهُ فَضْلٌ فَبِأَقْرِبَائِهِ ، فَإِنْ كَانَ لَهُ فَضْلٌ فَهَا هُنَا وَهَاهُنَا وَهَاهُنَا " .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص کا نام ابومذکور تھا اس نے اپنے غلام کو مدبر کے طور پر آزاد کر دیا اس شخص کے پاس اس غلام کے علاوہ کوئی مال نہیں تھا۔ غلام کا نام یعقوب تھا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اسے کون خریدے گا، تو بنو عدی سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے آٹھ سو درہم میں اسے خرید لیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب کوئی شخص غریب ہو، تو اسے اپنی ذات سے آغاز کرنا چاہئے، اگر اس کے پاس اضافی مال ہو، تو اپنی بیوی پر خرچ کرے، اگر اضافی مال ہو، تو اپنے قریبی رشتے داروں پر خرچ کرے، اگر پھر بھی اضافی ہو، تو یہاں اور وہاں خرچ کرے۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الزكاة / حدیث: 3342
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3331»