کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کی اجازت کہ متصدق اپنی استطاعت اور طاقت کے مطابق تھوڑا سا صدقہ نکالے
حدیث نمبر: 3338
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ بُجَيْرٍ الْهَمْدَانِيُّ ، بِالصُّغْدِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ الرَّبِيعِ ، قَالَ : حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ ، قَالَ : " كُنَّا نَتَحَامَلُ عَلَى ظُهُورِنَا ، فَيَجِيءُ الرَّجُلُ بِالشَّيْءِ فَيُتَصَدَّقُ بِهِ ، فَجَاءَ رَجُلٌ بِنِصْفِ صَاعٍ ، وَجَاءَ إِنْسَانٌ بِشَيْءٍ كَثِيرٍ ، فَقَالُوا : إِنَّ اللَّهَ غَنِيٌّ عَنْ صَدَقَةِ هَذَا ، وَقَالُوا : هَذَا مُرَاءٍ ، فَنَزَلَتِ : الَّذِينَ يَلْمِزُونَ الْمُطَّوِّعِينَ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ فِي الصَّدَقَاتِ وَالَّذِينَ لا يَجِدُونَ إِلا جُهْدَهُمْ سورة التوبة آية 79 .
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ اپنی پشت پر وزن لادا کرتے تھے (یعنی مزدوری کرتے تھے) اور پھر ہم میں سے کوئی شخص کوئی چیز لاتا تھا اسے صدقہ کر دیتا تھا ایک شخص نصف صاع لے آتا تھا ایک شخص تھوڑی سی زیادہ چیز لے آتا تھا، تو منافقین یہ کہتے تھےاللہ تعالیٰ اس شخص کے صدقے سے بے نیاز ہے اور وہ یہ کہتے تھے یہ دکھاوے کے طور پر ہے، تواللہ تعالیٰ نے اس بارے میں یہ آیت نازل کی: ” وہ لوگ جو اہل ایمان سے تعلق رکھنے والے افراد پر ان کے کیے گئے صدقے کے حوالے سے نکتہ چینی کرتے ہیں، (وہ اہل ایمان جنہیں صدقہ کرنے کے لیے) صرف اپنی محنت کی کمائی ملتی ہے ۔“