کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ قریبی رشتہ داروں پر صدقہ بعید رشتہ داروں پر صدقہ سے بہتر ہے
حدیث نمبر: 3337
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ الْبَزَّازُ ، بِالْفُسْطَاطِ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ يَوْمًا لأَصْحَابِهِ : " تَصَدَّقُوا " ، فَقَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، عِنْدِي دِينَارٌ ، قَالَ : " أَنْفِقْهُ عَلَى نَفْسِكَ " ، قَالَ : إِنَّ عِنْدِي آخَرَ ، قَالَ : " أَنْفِقْهُ عَلَى زَوْجَتِكَ " ، قَالَ : " إِنَّ عِنْدِي آخَرَ ، قَالَ : " أَنْفِقْهُ عَلَى وَلَدِكَ " ، قَالَ : إِنَّ عِنْدِي آخَرَ ، قَالَ : " أَنْفِقْهُ عَلَى خَادِمِكَ " ، قَالَ : إِنَّ عِنْدِي آخَرَ ، قَالَ " أَنْتَ أَبْصَرُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دن اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ صدقہ کرو ایک صاحب نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! میرے پاس ایک دینار ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کو اپنے اوپر خرچ کرو عرض کی کہ اگر میرے پاس ایک اور ہو، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اسے اپنی بیوی پر خرچ کرو اس نے عرض کی: اگر میرے پاس ایک اور ہو، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنی اولاد پر خرچ کرو اس نے عرض کی: اگر میرے پاس ایک اور ہو، تو فرمایا تم اس کو اپنے خادم پر خرچ کرو اس نے دریافت کیا: اگر میرے پاس ایک اور ہو، تو فرمایا: تم زیادہ سمجھ دار ہوں۔ (یعنی تمہیں خود اندازہ ہو گا اسے کسی پر خرچ کرنا چاہیئے)۔