کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کی اطلاع جو آدمی پر لازم ہے کہ وہ اس فانی دنیا سے جو ممکن ہو آخرت کے لیے آگے بھیجے
حدیث نمبر: 3331
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ الصُّوفِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الرُّومِيِّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا النَّضْر بْنُ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنَا أَبُو زُمَيْلٍ ، عَنْ مَالِكِ بْنِ مَرْثَدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " إِنَّ الأَكْثَرِينَ هُمُ الأَسْفَلُونَ ، إِلا مَنْ قَالَ بِالْمَالِ هَكَذَا وَهَكَذَا ، وَكَسَبُهُ مِنْ طَيِّبٍ " .
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” (دنیا میں مال و دولت کے اعتبار سے) کثرت رکھنے والے لوگ ہی (قیامت کے دن) نچلے مرتبے کے ہوں گے ماسوائے اس شخص کے جو اپنے مال کے بارے میں اس طرح اور اس طرح کہے (یعنی اسے صدقہ و خیرات کرے) اور اس نے حلال طور پر اسے کمایا ہو۔ “