کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ مردوں کو زیادہ سے زیادہ صدقہ دینے کی ترغیب دی جائے
حدیث نمبر: 3321
أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ مَعْرُوفٍ ، حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ قَيْسٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ عِيَاضَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي سَرْحٍ ، أَنَّ أَبَا سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : يَخْرُجُ يَوْمَ الْفِطْرِ وَالأَضْحَى ، فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ يُسَلِّمُ ، فَيَنْصَرِفُ إِلَى النَّاسِ قَائِمًا فِي مُصَلاهُ ، ثُمَّ يَجْلِسُ فَيُقْبِلُ عَلَيْهِمْ ، وَيَقُولُ لِلنَّاسِ : " تَصَدَّقُوا " ، فَكَانَ أَكْثَرُ مَنْ يَتَصَدَّقُ النِّسَاءُ بِالْقُرْطِ وَالتِّبْرِ ، فَإِنْ كَانَ لَهُ حَاجَةٌ يَبْعَثُ عَلَى النَّاسِ وَإِلا انْصَرَفَ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کے دن تشریف لے جاتے تھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم دو رکعات ادا کرتے تھے پھر سلام پھیرتے تھے پھر عید گاہ میں لوگوں کی طرف رخ کر کے کھڑے ہو جاتے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہوتے تھے اور لوگوں کی طرف رخ کرتے تھے اور لوگوں سے فرماتے: تم صدقہ و خیرات کرو، تو زیادہ تر خواتین اپنی بالیاں اور انگوٹھیاں وغیرہ صدقہ کرتی تھیں۔ اگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی مہم (روانہ کرنی ہوتی) تو اس کے بارے میں بات چیت کر لیتے ورنہ واپس تشریف لے جاتے۔