کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے متصدق کی مثال لمبے ہاتھ والے سے دی
حدیث نمبر: 3314
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلانَ ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا طَلْحَةُ بْنُ يَحِيَى بْنِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ بِنْتِ طَلْحَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَسْرَعُكُنَّ بِي لُحُوقًا أَطُوَلُكُنَّ يَدًا " ، قَالَتْ : فَكُنَّ يَتَطَاوَلْنَ أَيُّهُنَّ أَطُوَلُ يَدًا ، قَالَتْ : فَكَانَ أَطُوَلَنَا يَدًا زَيْنَبُ ، لأَنَّهَا كَانَتْ تَعْمَلُ بِيَدِهَا وَتَتَصَدَّقُ .
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم (یعنی ازواج مطہرات) میں سے مجھ سے سب سے پہلے وہ ملے گی، جس کے ہاتھ تم سب سے لمبے ہیں۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: ازواج مطہرات نے اپنے ہاتھوں کی پیمائش کی کہ کس کا ہاتھ زیادہ لمبا ہے؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: تو سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کا ہاتھ ہم سب سے لمبا تھا، کیونکہ وہ اپنے اس ہاتھ کے ذریعے خود کام کاج کرتی ہیں اور صدقہ و خیرات کرتی تھیں۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الزكاة / حدیث: 3314
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «فقه السيرة» (63)، «الضعيفة» (6335): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3303»