کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کا ذکر کہ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے متصدق کی مثال لڑائی کے لیے تیار ہونے والے سے دی
حدیث نمبر: 3313
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ وَرْدَانَ ، بِمِصْرَ ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنِ الأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : " مَثَلُ الْمنْفِقِ وَالْبَخِيلِ كَمَثَلِ رَجُلَيْنِ عَلَيْهِمَا جَنَّتَانِ مِنْ لَدُنْ تَرَاقِيهِمَا إِلَى ثَدِيَيْهِمَا ، فَأَمَّا الْمُنْفِقُ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُنْفِقَ مَادَتْ عَلَيْهِ ، وَاتَّسَعَتْ حَتَّى تَبْلُغَ قَدَمَيْهِ وَتَعْفُوَ أَثَرَهُ ، وَأَمَّا الْبَخِيلُ ، فَإِذَا أَرَادَ أَنْ يُنْفِقَ أَخَذَتْ كُلُّ حَلْقَةٍ مَوْضِعَهَا وَلَزِمَتْ ، فَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُوَسِّعَهَا وَلا تَتَّسِعُ ، فَهُوَ يُرِيدُ أَنْ يُوَسِّعَهَا وَلا تَتَّسِعُ " .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ” خرچ کرنے والے اور کنجوس کی مثال ایسے آدمیوں کی طرح ہے جن کے جسم پر دو زرہیں ہوتی ہیں جو ان کی گردن سے لے کر سینے تک ہوتی ہیں خرچ کرنے والا شخص جب خرچ کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس کی زرہ کھل جاتی ہے اور کشادہ ہو جاتی ہے، یہاں تک کہ (ڈھیلی ہو کے نیچے گر جاتی ہے) اور اس کے قدموں تک آ جاتی ہے اور اس کے پاؤں کے نشان کو ڈھانپ لیتی ہے جہاں تک کنجوس شخص کا تعلق ہے جب وہ خرچ کرنے کا ارادہ کرتا ہے، تو اس زرہ کا ہر حلقہ اپنی جگہ پر جم جاتا ہے اور پختہ ہو جاتا ہے اور وہ اسے کشادہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن وہ کشادہ نہیں ہوتی وہ اسے کشادہ کرنے کی کوشش کرتا ہے، لیکن وہ کشادہ نہیں ہوتی۔ “