کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: نفلی صدقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ قیامت کے دن ہر شخص کا سایہ اس کا صدقہ ہو گا
حدیث نمبر: 3310
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفِيَانَ ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، أَخْبَرَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ ، أَنَّهُ سَمِعَ يَزِيدَ بْنَ أَبِي حَبِيبٍ ، أَنَّ أَبَا الْخَيْرِ حَدَّثَهُ ، أَنَّهُ سَمِعَ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، يَقُولُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، يَقُولُ : " كُلُّ امْرِئٍ فِي ظِلِّ صَدَقَتِهِ حَتَّى يُقْضَى بَيْنَ النَّاسِ " ، أَوْ قَالَ : " حَتَّى يُحْكَمَ بَيْنَ النَّاسِ " ، قَالَ يَزِيدُ : فَكَانَ أَبُو الْخَيْرِ لا يُخْطِئُهُ يَوْمٌ لا يَتَصَدَّقُ فِيهِ بِشَيْءٍ وَلَوْ كَعْكَةً ، وَلَوْ بَصَلَةً .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ” (قیامت کے دن) ہر شخص اپنے صدقے کے سائے میں ہو گا، یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ ہو جائے گا۔ “ راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں)، یہاں تک کہ لوگوں کے درمیان فیصلہ کر دیا جائے گا۔ یزید نامی راوی نے یہ بات بیان کی ہے ابوالخیر نامی راوی روزانہ کوئی نہ کوئی چیز صدقہ کیا کرتے تھے، اگرچہ کوئی روٹی یا پیاز ہی صدقہ کریں۔