کتب حدیث ›
صحیح ابن حبان › ابواب
› باب: صدقۂ فطر کا بیان - اس بات کی اجازت کا ذکر کہ آدمی صدقہ فطر میں ایک صاع کشمش دے
حدیث نمبر: 3307
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا الْمُقَدَّمِيُّ ، قَالَ : حَدَّثَنَا يَحِيَى الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ عَجْلانَ ، قَالَ : حَدَّثَنِي عِيَاضٌ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ : " لا أُخْرِجُ أَبَدًا إِلا صَاعًا ، إِنَّا كُنَّا نُخْرِجُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاعَ تَمْرٍ ، أَوْ صَاعَ شَعِيرٍ ، أَوْ صَاعَ زَبِيبٍ ، أَوْ صَاعَ أَقِطٍ ، يَعْنِي فِي صَدَقَةِ الْفِطْرِ " .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں ہمیشہ صاع کی شکل میں ادائیگی کروں گا، جس طرح ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں کیا کرتے تھے جو کھجور کا ایک صاع ہوتا تھا جو کا ایک صاع ہوتا تھا یا کشمش کا ایک صاع ہوتا تھا یا پنیر کا ایک صاع ہوتا تھا ان کی مراد یہ تھی کہ صدقہ فطر کے طور پر اسے ادا کرتے تھے۔