کتب حدیثصحیح ابن حبانابوابباب: زکاۃ کے مصارف کا بیان - اس خبر کا ذکر جو اس بات کی دلیل ہے کہ مطلب کے بیٹوں اور ہاشم کے بیٹوں پر صدقہ حرام ہونے میں برابر ہیں
حدیث نمبر: 3297
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحِيَى ، قَالَ : حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا يُونُسُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، قَالَ : أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ ، أَنَّ جُبَيْرَ بْنَ مُطْعَمٍ أَخْبَرَهُ ، أَنَّهُ جَاءَ هُوَ وَعُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَسُولَ اللَّهِ يُكَلَمَانِهِ فِيمَا قَسَمَ مِنْ خُمْسِ خَيْبَرَ لِبَنِي هَاشِمٍ ، وَبَنِي الْمطَّلِبِ ابْنَيْ عَبْدِ مَنَافٍ ، وَقَرَابَتُهُمْ مِثْلُ قَرَابَتِهِمْ ، فَقَالا : يَا رَسُولَ اللَّهِ ، قَسَمْتَ لإِخُوَانِنَا بَنِي الْمُطَّلِبِ ، وَبَنِي هَاشِمٍ ابْنَيْ عَبْدِ مَنَافٍ ، وَلَمْ تُعْطِنَا شَيْئًا ، فَقَالَ لَهُمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : " أَمَا إِنَّ هَاشِمًا وَالْمُطَّلِبَ شَيْءٌ وَاحِدٌ " ، قَالَ جُبَيْرُ بْنُ مُطْعَمٍ : وَلَمْ يَقْسِمْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِبَنِي عَبْدِ شَمْسٍ ، وَلا لِبَنِي نَوْفَلٍ مِنْ ذَلِكَ الْخُمْسِ شَيْئًا ، كَمَا قَسَمَ لِبَنِي هَاشِمٍ وَبَنِي الْمُطَّلِبِ .
سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ وہ اور سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تاکہ خیبر کے خمس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنو ہاشم اور بنومطلب میں تقسیم کیا تھا یہ دونوں عبدمناف کی اولاد ہیں اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بات چیت کریں، کیونکہ ان لوگوں کی بھی وہی قرابت تھی جو ان لوگوں کی تھی ان دونوں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنومطلب اور بنوہاشم سے تعلق رکھنے والے ہمارے بھائیوں میں (خیبر کا خمس) تقسیم کیا ہے، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کوئی چیز عطا نہیں کی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: کیا ہاشم اور مطلب ایک ہی نہیں ہیں (کیونکہ وہ ایک باپ کی اولاد ہے)، تو سیدنا جبیر بن معطم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی عبدشمس اور بنو نوفل کو اس خمس میں سے کچھ بھی نہیں دیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بنوہاشم اور بنومطلب کو اس میں سے دیا تھا۔
حوالہ حدیث صحیح ابن حبان / كتاب الزكاة / حدیث: 3297
درجۂ حدیث محدثین: فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1242): خ. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
تخریج حدیث «رقم طبعة با وزير 3286»